ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / میکسیکو: ایوارڈ یافتہ نامہ نگارکا قتل

میکسیکو: ایوارڈ یافتہ نامہ نگارکا قتل

Tue, 16 May 2017 19:14:07  SO Admin   S.O. News Service

میکسیکوسٹی،16مئی(ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایوارڈ یافتہ صحافی ہاویئر والدیس کو میکسیکو کی مغربی ریاست میں قتل کر دیا گیا ہے۔منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم سے متعلق خبروں کے ماہر والدیس کو پیر کو کولیاکین شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ یہ صحافی اپنے کام کے سلسلے میں یہاں مقیم تھے۔منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق خبر نگاری پر 50 سالہ والدیس کو 2011ء میں کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ دیا تھا۔وہ قومی اخبار ’’ لا ہورنادا‘‘ کے لیے نامہ نگار اور ایک معتبر ادارے ریوڈوس پبلکیشنز کے بانی تھے۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔والدیسمارچ سے لے کر اب تک میکسیکو میں قتل ہونے والے چھٹے صحافی بتائے جاتے ہیں۔
صدر اینرک پینا نیئٹو نے اس قتل کو بہیمانہ جرم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر صدر کا کہنا تھا کہ "میں آزادی صحافت، اظہار رائے اور ہماری جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔میکسیکو میں مقامی صحافیوں کو عموماً ان علاقوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی کمزور ہے، لیکن اس کے علاوہ نامور صحافیوں کو بھی قتل کرنے کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔ 2012ء میں صحافی راجینا مارٹینز پیریس کو بھی قتل کیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتے ہی ملک کے جنوبی علاقے گوئریرو کی ایک مرکزی شاہراہ پر لگ بھگ ایک سو مسلح افراد نے سات صحافیوں کو زدوکوب کیا اور انھیں لوٹ لیا تھا۔


Share: